دنیا میں 7نہیں 6براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ

دنیا میں 7نہیں 6براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کی ڈربی یونیورسٹی سے منسلک ارضیات داں، ڈاکٹر جارڈن فیتھیان نے اپنی جدید تحقیق کی بنیاد پریہ حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ شمالی امریکا اوریورشیا (یورپ وروس)اب بھی ایک براعظم ہیں۔

انھوں نے مع ٹیم بحراوقیانوس کے نیچے واقع دو ہزار کلومیٹر طویل اْس پہاڑی سلسلے کا معائنہ کیا جوشمالی امریکن اور یورشیائی ارضی پلیٹوں کے عین درمیان گرین لینڈ سے آئس لینڈ اور سکاٹ لینڈ تک پھیلاہوا ہے ۔عام نظریہ ہے ، دونوں پلیٹیں سوا پانچ کروڑ سال پہلے الگ ہو گئی تھیں۔مگر ڈاکٹر جارڈن کی ٹیم نے دریافت کیا، زیرآب پہاڑی سلسلے میں کئی جگہ دونوں پلیٹیں باہم ملی ہوئی ہیں۔گویا ارضی سائنس کے لحاظ سے شمالی امریکہ اور یورپ وروس اب بھی ایک ہی براعظم ہیں جو بیس پچیس کروڑ سال پہلے ‘‘پانگیا’’نامی سپر براعظم کا حصہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...