برطانیہ کے ماہر حیاتیات نے ہزاروں کٹھمل پال لئے
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ کے علاقے گلوسٹر شائر سے تعلق رکھنے والے ماہر حیاتیات ڈاکٹر رچرڈ نیلور دنیا بھر میں کھٹملوں کیخلاف موثر پراڈکٹس کی آزمائش کیلئے ان کیڑوں کی افزائش نسل کرتے ہیں۔
ہر ہفتے 2 بار وہ اپنے 60 ہزار کھٹملوں سے کچھ کو ایک پٹی کے ذریعے اپنے بازوؤں سے لپیٹ لیتے ہیں اور جب وہ خون چوس رہے ہوتے ہیں، وہ اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔جب نئی ڈیوائسز یا ادویات کی آزمائش کرنا ہوتی ہے تو وہ رات کو ان کیڑوں کے ساتھ سو بھی جاتے ہیں، جس کیلئے انہوں نے اپنے باغ پر 2 کمرے بھی تعمیر کئے ہیں۔ڈاکٹر رچرڈ کے مطابق کھٹمل انہیں لاکھوں کروڑوں بار کاٹ چکے ہیں اور اب انہیں کوئی اثر نہیں ہوتا، البتہ اکثر خون کی کمی علامات ضرور سامنے آجاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ان کھٹملوں سے حسد نہیں کرتیں بلکہ ان سے تعاون کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments