چیل مرغیاں کھا کھاکر موٹاپے کا شکار ،اڑنا دشوار
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست ورجینیا میں جنگلی حیات کے ماہرین نے مادہ چیل کو زیادہ مرغیاں کھانے اور مسلسل سوتے رہنے کے باعث موٹاپے کا شکار قرار دیدیا۔
ورجینیا کے مرکز برائے تحفظِ جنگلی حیات کے مطابق بالغ سرخ کندھوں والی چیل ایک گھر کے گیرج میں بے بسی کی حالت میں ملی تھی۔ ماہرین نے اس کی ہڈیوں، آنکھوں، سر اور جسم کا معائنہ کیا تاہم کسی قسم کی چوٹ یا بیماری کی نشاندہی نہیں ہوئی۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ چیل کا وزن 910 گرام ہو چکا تھا اور جسم پر چربی کی تہہ اتنی بڑھ گئی تھی کہ اس کے سینے کی ہڈی بھی محسوس نہیں کی جا سکتی تھی۔پھرانکشاف ہوا کہ چیل قریبی علاقوں میں کھلی چھوڑی جانیوالی مرغیوں کا شکار کرتی، پیٹ بھر کر مرغیاں کھاتی اور پھر درختوں پر جا کر سو جاتی تھی، جس سے وہ موٹاپے کا شکار ہوا اور اڑنا بھی مشکل ہوگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments