امریکا:شہریوں کا انوکھا احتجاج، مجسمہ کھِسکانے کیلئے جمع
شکاگو(نیٹ نیوز)امریکی شہر شکاگو کے ملینیم پارک میں سیکڑوں افراد مشہور مجسمے دی بین کو سات انچ بائیں جانب کھِسکانے کے لیے جمع ہوگئے ۔
کلاؤڈ گیٹ کے نام سے معروف اس مجسمے کو دھکا دینے کی مہم سوشل میڈیا اور شہر بھر میں لگائے گئے پوسٹرز کے ذریعے چلائی گئی تھی۔منتظمین نے اتوار کو دوپہر 12 بج کر 47 منٹ پر مجسمے کو پہلا دھکا دینے کا وقت مقرر کیا تھا۔اس دلچسپ مہم کے پیچھے ایک مزاحیہ دعویٰ تھا کہ مجسمے کے اندر ایک شخص پھنسا ہوا ہے اور اسے باہر نکالنے کے لیے مجسمے کو سات انچ بائیں جانب منتقل کرنا ضروری ہے ۔منتظمین کے مطابق مجسمے کے دائیں جانب ایک خفیہ دروازہ موجود ہو سکتا ہے جس تک رسائی کے لیے اسے کھسکانا ہوگا۔مہم کے منتظمین نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ اندر پھنسے شخص کو اچار اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments