وین گوگ کی پینٹنگ کا مہنگی ترین نیلامی کا ریکارڈ قائم
نیویارک (نیٹ نیوز)ڈچ مصور ونسنٹ وین گوگ کی ایک پینٹنگ نے تاریخ کی مہنگی ترین نیلامی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ونسنٹ وین گوگ کی ایک پینٹنگ 19 کروڑ 4 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہونے کے بعد ناصرف نیویارک میں قائم نیلام گھر سوتھبیز کی تاریخ کی سب سے بڑی فروخت بن گئی بلکہ اس نے مصور کے کسی فن پارے کی فروخت کا بھی ریکارڈ قائم کر دیا۔ نیلام گھر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ تقریباً 60 برس تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہنے والی ونسنٹ وین گوگ کی پینٹنگ ‘شاٹینیے آن فلور’ (Chataigniers en fleurs) آج رات سوتھبیز کے نیویارک نیلام گھر میں 19 کروڑ 4 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہو کر کسی مصور کے لیے نیا ریکارڈ قائم کر گئی۔وین گوگ کی 1890ء میں تخلیق کردہ اس روشن اور دلکش منظر نگاری میں شام کی روشنی میں کھلتے ہوئے شاہ بلوط کے ایک بڑے درخت کو دکھایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments