دودھ کی ملائی میں چہرے کی خشکی کا جادوئی علاج موجود
لاہور(نیٹ نیوز)روایتی گھریلو ٹوٹکوں میں دودھ کی ملائی کو جلد کی حفاظت کے لئے ایک مؤثر قدرتی ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق عام طور پر چائے اور میٹھے پکوانوں کی لذت بڑھانے کے لئے استعمال ہونے والی ملائی کو صدیوں سے جلد کی دیکھ بھال کے لئے بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ ہفتے میں تین مرتبہ چہرے پر ملائی لگانے سے جلد میں نمی برقرار رہتی ہے اور یہ قدرتی طور پر ملائم و تروتازہ نظر آتی ہے ۔ملائی میں پایا جانے والا لیکٹک ایسڈ جلد کو نرم رکھنے اور خشکی دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ، اس کے علاوہ یہ قدرتی کلینزر کے طور پر بھی کام کرتی ہے ، جو جلد کی سطح پر جمی میل کچیل اور مساموں میں موجود گندگی کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے ۔بالائی کے استعمال سے جلد کے مردہ خلیات بھی صاف ہو جاتے ہیں جس سے چہرے پر قدرتی نکھار آتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments