حیران کن ایجاد، بغیر بولے اے آئی سے بات کرنا ممکن

حیران کن ایجاد، بغیر بولے اے آئی سے بات کرنا ممکن

جنیوا(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے جدید آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے انسان بغیر آواز نکالے اور ہونٹ ہلائے مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے بات چیت کر سکے گا۔

اس ٹیکنالوجی کو اِنویزی سپیچ کا نام دیا گیا ہے جسے سوئس تحقیقی ادارے ای ٹی ایچ زیورخ کے ماہرین نے تیار کیا ہے ۔اس آلے کا مقصد صارفین کو اے آئی اسسٹنٹس سے بغیر ہاتھ استعمال کئے رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اردگرد موجود لوگوں کو اپنی گفتگو سنائے بغیر احکامات دے سکیں۔یہ انتہائی چھوٹا آلہ منہ میں پچھلی داڑھ اور گال کے درمیان رکھا جاتا ہے ، یہ زبان کی مدد سے الفاظ بنانے کے دوران پیدا ہونے والی معمولی ارتعاشات کو محسوس کرتا ہے ۔یہ سگنلز سمارٹ فون کو منتقل کئے جاتے ہیں جہاں اے آئی ماڈل ان کی تشریح کرکے صارف کے دئیے گئے احکامات پر عمل کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...