ڈلیوری بوائے نے قیمتی پلے سٹیشن دیوار کے پار پھینک دیا

ڈلیوری بوائے نے قیمتی پلے سٹیشن دیوار کے پار پھینک دیا

میکسیکوسٹی (نیٹ نیوز)میکسیکو میں کورئیر کمپنی کے ڈلیوری بوائے کی جانب سے پلے سٹیشن 5 کا پارسل گھر کی دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈلیوری بوائے پارسل کو دیوار کے اوپر سے گھر کے صحن میں پھینکنے کی کوشش کرتا ہے ۔پہلی کوشش ناکام ہونے پر وہ پارسل دوبارہ اٹھاتا ہے اور دوسری مرتبہ اسے دیوار کے اوپر سے پھینک دیتا ہے ۔صارف کے مطابق پارسل پر نازک سامان ہونے کی واضح ہدایت درج تھی، اس کے باوجود اسے لاپرواہی سے پھینکا گیا، جس کے باعث پیکنگ کو نقصان پہنچا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈلیوری بوائے کے غیر ذمہ دارانہ روئیے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کئی صارفین نے اس حوالے سے دلچسپ میمز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...