امرودخون کی کمی جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار

امرودخون کی کمی جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار

لندن (نیٹ نیوز)جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کا سامنا ہو تو یہ انیمیا کا عارضہ ہوتا ہے۔

جس کی متعدد علامات اور پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں تاہم امردو آئرن کی کمی سے لاحق ہونیوالے انیمیا سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ امرود ایسا پھل ہے جو آئرن کی کمی دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ،یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ امرود کھانے یا اس کا جوس پینے سے خون میں ہیموگلوبن کی سطح بہتر ہوتی ہے ، خاص طور پر اگر جوس کیساتھ آئرن سپلیمنٹس کا بھی استعمال کیا جائے ۔ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بنانے کی ممکنہ وجہ امرود میں وٹامن سی کی موجودگی ہے ۔امرود میں وٹامن سی مالٹے کے مقابلے میں تقریباً 4 گنا تک زیادہ ہوتا ہے اور اسے خون کی کمی پوری کرنے کیلئے بہترین قراردیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...