سیب کا سرکہ جسمانی وزن تیزی سے کم کرنے کیلئے مفید
لاہور (نیٹ نیوز)سیب کے سرکے کو متعدد افراد صحت کیلئے جادوئی سمجھتے ہیں،یہ سرکہ سیب کے عرق سے بنتا ہے اور بظاہر اس میں کچھ خاص نظر نہیں آتا،مگر سرکے کی دیگر اقسام کے مقابلے میں سیب کا سرکہ واقعی حیران کن جادوئی اثرات کا حامل ہے ۔اس کا معتدل ذائقہ اور مہک بھی اس کی ساکھ کو بڑھاتی ہے ۔
موٹاپے کے شکار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں رضاکاروں کو روزانہ ایک یا 2 اونس سیب کا سرکہ پانی یا کسی اور سیال کے ساتھ ملاکر پلایا گیا تو ان کا جسمانی وزن کچھ زیادہ تیزی سے کم ہوا، بالخصوص توند کی چربی گھٹ گئی۔تاہم ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سرکے کی بہت زیادہ مقدار پینا زیادہ وزن کم کرتا ہے یا وزن میں کمی کی رفتار کو تیز کردیتا ہے ۔یہ سرکہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments