گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 900روپے کی کمی
فی تولہ سونا57ہزار، دس گرام 48ہزار 857روپے ریکارڈ کیا گیا عالمی منڈی میں فی اونس سونا7ڈالرگھٹ کر 1332ڈالرکا ہوگیا
کراچی(کامرس ڈیسک)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 7 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1339 ڈالر سے گھٹ کر 1332ڈالرہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 900 روپے سے کم ہو کر57ہزارروپے ہوگئی ،اسی طرح 771 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت49 ہزار 628 روپے سے گھٹ کر48ہزار857روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے 830روپے ہوگئی ۔