بری نظامی چوک کا افتتاح

بری نظامی چوک کا افتتاح

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے’’ دم مست قلندر مست مست ‘‘کے خالق پنجابی کے نامور شاعر بری نظامی کی شاندار ادبی خدمات کے اعتراف میں اقبال سٹیڈیم کے بیرونی چوک کانام ‘‘بری نظامی چوک ’’ رکھ دیا گیا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) جس کا باقاعدہ افتتاح عالمی شہرت یافتہ موسیقار استاد نصرت فتح علی خاں کی برسی کے موقع پر بری نظامی کے خاندان کے افراد کے ہمراہ ارکان اسمبلی حاجی خالد سعید،ڈاکٹر نجمہ افضل ، بیگم ثریا نسیم ،ڈی سی او نور الامین مینگل نے مقامی شعراء اور سول سوسائٹی کے ہمراہ کیا ۔ اس موقع پر بری نظامی کے صاحبزادے عقیل بری ،جمیل بری اور انکی صاحبزادیوں سمیت انجمن تاجران الحاج شیخ بشیر احمد ، نائب صدر چیمبر آف کامرس اصغر علی ، وحید خالق رامے ، پروفیسر ریاض مجید ، ڈاکٹر جعفر حسن مبارک ، انجم سلیمی،محمد جمیل چشتی ،بری نظامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جمیل سراج ،نصرت صدیقی ، عاطف شیخ و دیگر شعرا اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں