اللہ پاک نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نئی زندگی دی :طاہرہ نواز

 اللہ پاک نے دکھی انسانیت کی  خدمت کیلئے نئی زندگی دی :طاہرہ نواز

سمندری(نمائندہ دنیا)راہ انسانیت پاکستان کی صدر طاہرہ نواز نے صحتیابی کے بعد اپنے دفتر کا دودہ کیا اور کارکنوں سے بات چیت کی محمد حق نواز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

طاہر ہ نوازفالج کی وجہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں دفتر کے دورہ کے دوران کارکنوں سے خطاب کے دوران طاہرہ نوازکا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے انہیں نئی زندگی دی ہے میں انشااللہ پہلے سے زیادہ مستحق افراد کی خدمت کروں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں