سندلیانوالی:2 کلو میٹر روڈ کی تعمیر خواب ، لو گوں کو مشکلات
سندلیانوالی (سٹی رپورٹر )سندلیانوالی کے رہائشیوں کے لیے دو کلومیٹر روڈ طویل عرصے سے ادھورا خواب بن کر رہ گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ پروگرام کا حصہ ہونے کے باوجود یہ منصوبہ التوا کا شکار ہے ۔روڈ کا کچھ حصہ تو بنایا گیا ہے ، مگر ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کی وجہ سے وہ بھی گڑھوں اور خراب سطح کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ باقی حصہ صرف پتھر اور مٹی ڈال کر چھوڑ دیا گیا ہے ، جس سے گزرنا شہریوں کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں۔ دھول کے طوفان نے زندگی کو اجیرن کر دیا ہے ۔