جھنگ : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پو لیس کی کارروائیاں تیز

جھنگ : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پو لیس کی کارروائیاں تیز

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت چوکی انچارجز کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام چوکی انچارجز کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور ضلع میں امن و امان کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 ڈی پی او نے تمام چوکی انچارجز کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ڈی پی او نے کہا   مطلوب اشتہاری مجرمان، سرگرم کریمنل گینگز اور عادی ملزمان کے خلاف گرفت مزید مضبوط کی جائے تاکہ ضلع میں امن و امان کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا  ناقص کارکردگی، غفلت اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔چوکی انچارجز کو ہدایت کی گئی گشت  کو زیادہ مؤثر بنایا جائے ، ٹھیکری پہرہ فعال رکھا جائے ۔ ڈی پی او نے زور دیا کہ پولیس کا رویہ ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور خدمت کے جذبے کا عکاس ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں