شورکوٹ:سپیشل افراد میں معاون آلات اور وہیل چیئرز تقسیم

شورکوٹ:سپیشل افراد میں معاون آلات اور وہیل چیئرز تقسیم

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کے احکامات کی روشنی میں معاون آلات اور وہیل چیئرز کا پروگرام دفتر سوشل ویلفیئر و بیت المال شورکوٹ میں منعقد ہوا۔

پروگرام میں تحصیل شورکوٹ، تحصیل 18 ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال کے سپیشل افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر، چودھری خالد غنی سابق ممبر صوبائی اسمبلی (مسلم لیگ ن)، ظفر احمد گوشی تحصیل صدر مسلم لیگ ن تحصیل 18 ہزاری، ملک شہباز خان کھوکھر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ، مہر تصور حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شورکوٹ، سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، وقار عظیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر 18 ہزاری کے علاوہ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر شورکوٹ پریس کلب رانا شاہد محمود اور نائب صدر شہزاد علی چودھری بھی موجود تھے ۔پروگرام میں مجموعی طور پر 124 اسپیشل افراد میں معاون آلات تقسیم کیے گئے ، جن میں31 مینوئیل ایکٹیو یوز وہیل چیئرز،81 اسسٹنٹ کنٹرولڈ وہیل چیئرز،5 ٹرائی سائیکلز،5 آلاتِ سماعت،1 الیکٹرک وہیل چیئر،1 ایلبو شامل تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں