تاندلیانوالہ:اے ڈی سی آر آفس کی پراپرٹی شیڈول ریٹس کی غلطی برقرار
تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا) ADCR آفس کی معمولی مگر سنگین غلطی نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کو پورے پنجاب کی طرح تاندلیانوالہ میں بھی 10فیصد پراپرٹی شیڈول ریٹس میں اضافہ ہونا تھا مگر یہ اضافہ پورا 100فیصد ہوگیا جس پر اربن ایریاز کی رجسٹریوں کا نظام مفلوج ہوگیا، عرصہ پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی شیڈول ریٹس درست نہ ہوسکے ۔تاہم صرف چند ایک موضع/ایریاز کے شیڈول ریٹس درست کئے گئے ہیں، مین سٹی و نمایاں ایریاز کے شیڈول ریٹس ابھی تک درست نہ کئے گئے ہیں۔شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔