خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نیم برہنہ کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نیم برہنہ کر دیا گیا۔
تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 68 ج ب کی رہائشی نسیم اختر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے سابقہ رنجش پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا ۔ اس دوران کپڑے پھٹنے سے وہ نیم برہنہ ہو گئی۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔