پولیس کی امن برقرار رکھنے کیلئے فرضی مشقیں
فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ، گوجرہ(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نمائندہ دنیا)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرشہرمیں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی حفاظتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔چنیوٹ میں چناب کالج ، کیتھولک چرچ، آر می سالویشن چرچ میں فرضی مشق کی گئی۔