مخبوط الحواس ضعیف العمر شخص مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخبوط الحواس ضعیف العمر شخص مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے خوشحال ٹاؤن میں خرم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 60 سالہ مخبوط الحواس والد گھر سے باہر نکلا اور لاپتہ ہو گیا۔ جس پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسکی تلاش شروع کردی ۔