نیشنل گیمز میں عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں، کوچز کو مبارکباد

نیشنل گیمز میں عمدہ کارکردگی  پر کھلاڑیوں، کوچز کو مبارکباد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن کے کھلاڑیوں نے 35 ویں نیشنل گیمز کراچی میں صوبہ پنجاب اور اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے۔۔۔

 مختلف کھیلوں میں 70گولڈ میڈلز،56سلور اور54 برونز میڈلز کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ کمشنر فیصل آبادڈویژن راجہ جہانگیر انور نے عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں، انکے کوچزاور والدین کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا ڈویژن بھر میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نیشنل گیمز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عنقریب تقریب بھی منعقد کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں