نوسرباز وں نے شہر میں خاتون سمیت 3افراد کو لوٹ لیا

نوسرباز وں نے شہر میں خاتون سمیت 3افراد کو لوٹ لیا

ملزم خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرکے رمشا سے بھاری رقم ہتھیاکر لے گئے نسیم کا اے ٹی ایم کارڈ ہتھیاکر اورساجدسے دوران ِ سفرملزم نقدی لے اڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) نوسرباز وں نے خاتون سمیت 3افراد سے نقدی لوٹ لی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رمشا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہراساں کرتے ہوئے اس سے بھاری رقم ہتھیالی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے لیاقت آباد میں نسیم نامی شہری اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہا تھا کہ نامعلوم نوسر باز نے دھوکہ دہی سے اس کا اے ٹی ایم کارڈ ہتھیا لیا اور بعد ازاں اسکے اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکال لی۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں ساجد نامی شہری رکشے میں سفرکے دوران ساتھ بیٹھے نامعلوم ملزم دھوکہ دہی سے اسکی جیب سے رقم نکال کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں