غیر اخلاقی حرکات پرخواتین سمیت 5 افراد پکڑے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کی جانب سے مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات کی جارہی تھیں۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔