شورکوٹ:رشتہ دار نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان زخمی کر دیا

 شورکوٹ:رشتہ دار نے فائرنگ  کرکے 25 سالہ نوجوان زخمی کر دیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ کے نواحی علاقہ کچا کبیرہ میں فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق محمد رمضان نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سے مل کر اپنے رشتہ دار 25 سالہ نوجوان چمن عباس کو فون کر کے گھر سے باہر قریبی کریانہ سٹور پر بلوایا اور پھر اس کی جیب سے ایک ہزار روپے نکال لئے اور بعد ازاں ٹانگ پر فائرنگ کرکے ا سے شدید زخمی کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں