کمالیہ میں بھی بانی پاکستان کے یومِ پیدائش کی تقریب
کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی زیرِ نگرانی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ محمد عرفان نصیر اوردیگر تدریسی و غیر تدریسی سٹاف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرمقررین نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد، قیادت اور پاکستان کے قیام میں ان کے تاریخی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔