چنیوٹ:ڈسٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس، اشیا خورد و نوش کے نرخ مقرر

چنیوٹ:ڈسٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی  کا اجلاس، اشیا خورد و نوش کے نرخ مقرر

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز، ای اے ڈی اے ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، ڈی او آئی پی ڈبلیو، دیگر محکموں کے افسروں اور تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اشیا خورد و نوش، بشمول چاول، چنے ، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ میں مناسب نرخوں کو یقینی بنانے کے لیے نئے ریٹس مقرر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں