جھنگ: ڈپٹی کمشنر کا ضلعی ترقی اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں تعمیرو ترقی اور دیگر مفاد عامہ کے حوالے سے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایت کی کہ مفاد عامہ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی، پلس پراجیکٹ کے تحت ریونیو افسران کی کارکردگی، اور بیوٹیفکیشن اسکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔