اے سی احمد پور سیال کامین بازار کا دورہ ،گرنفروشوں کو جرمانے
ناجائز تجاوزات اور عوام کا استحصال برداشت نہیں کیا جائیگا:طارق محمود گل
احمد پور سیال (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال طارق محمود گل نے مین بازار احمد پور سیال کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران مین بازار میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ناقص صفائی، سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے اور دیگر بے ضابطگیوں پر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال طارق محمود گل نے واضح کیا کہ بازاروں میں ناجائز تجاوزات اور عوام کے استحصال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔