جڑانوالہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا دورہ، گرانفروشوں کو جرمانے

جڑانوالہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا دورہ، گرانفروشوں کو جرمانے

سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں ، دکانداروں کو سختی سے ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نصرت شاہ نے اندرونِ شہر مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے پھلوں، بیکری آئٹمز، آٹا، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کیے گئے ۔دورہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں اور مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کی جائیں۔

خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نصرت شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ زائد نرخ وصول کیے جانے یا ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں