ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی آئندہ دو سال کیلئے بلامقابلہ منتخب کابینہ کے عہدیدروں میں۔۔۔
چیف ایگزیکٹو رانا عابد منج،چیئرمین عمران انور،صدر رانا فاروق اعظم،جنرل سیکرٹری شیخ آصف انور اور سرپرست اعلیٰ طاہر شاہ شامل ہیں۔ نومنتخب عہدیداروں کو پگڑیاں اور مالائیں پہنائی گئیں ۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں رانا عابد منج نے کہا کہ ارکان کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد تیز کریںگے اور اس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کیلئے پیشے سے وابستہ افراد نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔