مکو آنہ :معروف روحانی شخصیت پیرسید بہادرعلی گیلانی کے عرس کی تقریبات اختتام پذیرہو گئیں
مکو آنہ(نمائندہ دنیا )معروف روحانی شخصیت پیرسیدبہادرعلی گیلانی آف مکوانہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیرہوگئیں۔
تقریب کے شرکائسے خطاب میں گدی نشین دربارعالیہ پیرسیداحسان علی بہادرگیلانی نے کہا کہ ہم نے اولیائے کرام اور صوفیا ئکی مجالس اور صحبت سے خود کو الگ کرلیا ، ہماری نسل اس روحانی تعلق سے محروم ہوکر بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے ، مادیت پرستی نے ہماری زندگیوں سے عبادات، اخلاقیات اور شرم و حیا کی اہمیت کو ختم کردیا اور ہم دین کے بنیادی ارکان کو پرانے خیالات سمجھ کر نظر انداز کرنے لگے ہیں ۔تقریب میں صاحبزادہ سیدعرفان علی بہادرگیلانی،سیدسلطان علی بہادرگیلانی،سیدارسلان علی بہادرگیلانی ، چودھری تیمورعلی خاں سمیت سینکڑوں مریدین بھی موجود تھے۔