چناب نگرمیں بھی کرسمس کی تقریبات ،کیک کاٹے گئے

چناب نگرمیں بھی کرسمس کی تقریبات ،کیک کاٹے گئے

مسیحی برادری کے بزرگ،خواتین اور بچوں کی بھی بھرپور شرکت،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگرمیں کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں کرسمس کے کیک کاٹے گئے ،مسیحی برادری کی جانب سے دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں بھی کرسمس کے تہوار کو جوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری ہے اور مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس ڈے پر کیک کاٹے گئے ، اس موقع پرپرویز قیصر، طارق مسیح ، نوید مسیح و دیگرنے دعائیہ کلمات پڑھے ،ننھے بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے ،مسیحی برادری کے شرکاء نے گیت گائے اور خوشی کا اظہار کیا اور کرسمس کے کیک کاٹے ۔تقریبات میں مسیحی برادری کے بزرگ،خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی ، تقاریب میں پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کئے گئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں