کمشنر فیصل آباد کی کرسمس کی تقریب میں شرکت،کیک کاٹا
مسلم مسیحی اتحاد مضبوط طریقے سے قائم رہے گا:راجہ جہانگیر انور
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کرسچین کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خوشیوں میں ایک دوسرے کی شرکت ہمارا قومی فرض ہے ، تاکہ اس امر کا اظہار کیا جا سکے کہ ہم سب بطور پاکستانی قوم متحد ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں انتظامیہ نے کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے تمام تر حفاظتی اور انتظامی امور کو یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم مسیحی اتحاد مضبوط طریقے سے قائم رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے چٹان کی طرح مضبوط ہے ۔