ماموں کانجن:ایل ایچ وی کی علاج کے بہانے لوٹ مار

ماموں کانجن:ایل ایچ وی کی علاج کے بہانے لوٹ مار

مریضوں سے اضافی پیسے وصول کئے جا رہے ،حکام سے نوٹس کا مطالبہ

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں ایم بی بی ایس کے نام پر ایل ایچ وی کی جانب سے مریضوں کو علاج کے بہانے لوٹنے کے معاملات عروج پر پہنچ گئے ہیں۔شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایل ایچ وی مریضوں سے اضافی پیسے وصول کر ر ہی ہیں اور بعض مقامات پر علاج کے بہانے بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ، جو غریب عوام کے لیے سراسر زیادتی ہے ۔مقامی شہریوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو انصاف اور محفوظ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں