کمالیہ :یونیورسٹی طالبات کی ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 4زخمی
کمالیہ(نمائندہ دنیا )کمالیہ میں یونیورسٹی طالبات کی ویگن لوڈٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 4زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف کمالیہ کی طالبات کو لے جانیوالی ویگن جکھڑ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں نائمہ ، ام حبیبہ ثناء اور مسفیرا ء نامی طالبات زخمی ہو گئیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی طالبات اڈاہ کلیرہ اور چیچہ وطنی کی رہائشی اور فرسٹ ایئر کی طالبات ہیں،زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تسلی بخش بیان کی جا رہی ہے ۔