گوجرہ :معمولی تنازعہ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 بھائی شدید زخمی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )معمولی تنازعہ پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 424 ج ب کے رہائشی بلسان مسیح اور شاہ زیب وغیرہ کے درمیان گزشتہ روز معمولی جھگڑا ہوا۔۔۔
جس پر بلسان مسیح نے مشتعل ہو کر شاہ زیب اور اس کے بھائی آفتاب سکنہ چک نمبر 424 ج ب پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے ، حملہ آور وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا۔ شدید زخمی دونوں بھائیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، اطلاع ملنے پر صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی گئی۔