جڑانوالہ:چیف آفیسر کا شہر کی مختلف گرین بیلٹس کا دورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات کے جائزہ کیلئے چیف آفیسر محسن مظہر نے گارڈن انسپکٹر مرزا سجاد کے ہمراہ شہر کی مختلف گرین بیلٹس اور پارکس کا دورہ کیا۔
اس موقع پرمحسن مظہرنے کہا کہ شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے گرین بیلٹس کی بہتر نگہداشت، شجرکاری اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جاری کام کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ،پبلک پارک میں اوپن ایئر لائبریری کا قیام شہریوں میں مطالعہ کے رجحان کو فروغ دے گا ۔