کمالیہ میں تین روزہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے :خالد پرویز
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی صدر بین المذاہب ہم آہنگی خالد پرویز میکن نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ء ناصر کی جانب سے شہر میں تین روزہ فیملی فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے فیسٹیولز سے خواتین، بچوں اور شہریوں کو صحت مند اور محفوظ تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں جو معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر اقرا ء ناصر کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں جن کی بدولت کمالیہ کے عوام کو معیاری تفریح فراہم کی جا رہی ہے ۔ امید ہے ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی اس طرح کے عوام دوست اقدامات جاری رکھے گی ۔