جھنگ:چور گینگ کے 6کارندے گرفتار، 40 موٹرسائیکلیں برآمد

جھنگ:چور گینگ کے 6کارندے گرفتار، 40 موٹرسائیکلیں برآمد

پولیس کی اجتماعی محنت سے رواں سال جرائم میں واضح کمی ہوئی :ڈی پی او

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی آئی اے سٹاف کی کارروائیاں،چور گینگ کے 6کارندے گرفتار، 40 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2موٹرسائیکل چور گینگ کے 6کارندے گرفتار کر لئے اور 40 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکر لیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موٹر سائیکل چور گینگ کے ملزموں کا تعلق چنیوٹ،ٹوبہ اور جھنگ کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ پکڑے جانیوالے ملزموں میں محمد علی، امان اﷲ، بدر منیر، عامر، وسیم اور طارق شامل ہیں۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی سی آئی اے اور انکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور کہا کہ پولیس کی اجتماعی محنت سے رواں سال جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں