جھنگ:شاہراہوں ،بازاروں کی توسیع کے منصوبے پر عملدرآمد جاری
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت شاہراہوں و بازاروں کی توسیع و خوبصورتی کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پیرا فورس کی کھتیاں والا اور ریلبازار میں دکانوں کے سامنے غیر قانونی تھڑوں کا خاتمہ کیا گیا۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شاہراہوں اور بازاروں کی توسیع و خوبصورتی کے لئے جامع منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے ۔شاہراہوں اور بازاروں کی توسیع کا مقصد ٹریفک کی روانی بہتر کرنا ہے ۔