چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 16 گرفتار

چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 16 گرفتار

ہیروئن، چرس اور شراب برآمد، ٹریفک چالان کے ذریعے 9 لاکھ سے زائد جرمانے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن \"کرائم فری پنجاب\"کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔پکڑے جانیوالے ملزموں میں 3 اشتہاری اور 1 عدالتی مفرور بھی شامل ہے ، ۔ اس دوران گرفتار کئے گئے 12ملزموں کے قبضہ سے 6 کلو سے زائد چرس، 16 گرام ہیروئن ، 200 لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کر لی گئی۔

علاوہ ازیں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 2ہزار441 مشکوک افراد اور 3ہزار 27مشکوک گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 450 سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 9 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں