چک جھمرہ :اسسٹنٹ کمشنر کا زیر تعمیر ماڈل بازار کا دورہ

 چک جھمرہ :اسسٹنٹ کمشنر کا زیر تعمیر ماڈل بازار کا دورہ

ریڑھی ،چھابڑی والوں کیلئے جگہ مختص،شہر خوبصورت بنانا ترجیح :سید زبیر

چک جھمرہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہسید زبیر کا زیر تعمیر ماڈل بازار کا دورہ، جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا ،اس موقع پر سی ای او میونسپل کمیٹی ظفر چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے ریڑھی ،چھابڑی والوں کیلئے ماڈل ریڑھی بازار بنانے کیلئے بھی جگہ مختص کر دی ۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کوئی ریڑھی بازار کے اندر نہیں لگائی جا سکتی، جھمرہ شہر کو خوبصورت بنانا اولین ترجیح ہے ، ریڈھی ماڈل بازار کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا، اس ماڈل بازار کی وجہ سے ریڑھی، چھابڑی والوں کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے اندر ایک انچ بھی تجاوزات نہیں رہنے دی جائے گی ،دکاندار اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں،حدود سے تجاوز کرنے پر نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ انہیں ایف آئی ار کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری طرف ریڑھی اور چھابڑی والوں کیلئے جگہ مختص کئے جانے کی خبر سن کر ریڑھی بانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں