شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کیلئے جامع پلان مرتب کریں:ڈپٹی کمشنر

 شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کیلئے جامع پلان مرتب کریں:ڈپٹی کمشنر

اجلاس میں شہر کو خوبصورت،منظم اور دیدہ زیب بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر تفصیلی غور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیرِ صدارت بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کو خوبصورت،منظم اور دیدہ زیب بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سٹی،صدر سمیت دیگر افسروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہر میں معیاری اور خوبصورت ڈیزائنز کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کیلئے جامع پلان مرتب کریں۔ گرین بیلٹس کی بحالی، پودوں کی شجرکاری اور لائٹنگ کی تنصیب کو بیوٹیفیکیشن پلان کا لازمی حصہ بنائیں تاکہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ، بیوٹیفیکیشن کے کام کومرحلہ وار مکمل اور ہر ہفتے مختلف علاقوں میں طے شدہ اہداف کے مطابق کام کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں