نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے لاکھوں روپے کا سامان اور بیٹریاں چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور بیٹریاں چوری کرلی گئیں۔
تھانہ روشن والا کے علاقے پھٹہ سٹاپ کے قریب نصب نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے احاطے سے رات کی تاریکی میں ملزمان بیٹریاں، فیول ڈرم، تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موںکی تلاش شروع کر دی ہے ۔