قتل کیس میں قید خاتون ہیپاٹائٹس کے مرض سے جاں بحق
نازیہ کی ایک ماہ قبل طبعیت خراب ہوئی تھی ،لاش ورثاکے حوالے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قتل کیس میں جیل میں مقید خاتون قیدی دم توڑ گئی۔تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج قتل کے مقدمہ میں ملوث پچاس سالہ ملزمہ نازیہ بی بی کو عدالت کے حکم پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نازیہ بی بی کی ایک ماہ قبل طبعیت خراب ہوئی تھی اور دسمبر کے شروع میں اسے ہسپتال کے قیدی وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں پر دوران علاج نازیہ بی بی نے دم توڑ گئی۔ جس کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔