چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 27گرفتار

چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 27گرفتار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘کرائم فری پنجاب’’ کے تحت ضلع چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 27 ملز موں کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران 7 کلوگرام سے زائد چرس، 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 200 لٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی، جس پر 14 ملز موں کو حراست میں لیا گیا۔جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 13 ملزم گرفتار کیے گئے ، جو تاش کے پتوں اور مرغوں کی لڑائی کے ذریعے جوا کھیل رہے تھے ۔ای-پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 2356 مشکوک افراد اور 1854 مشکوک گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1000 سے زائد گاڑیوں کے چالان اور 17 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں