سوشل میڈیا پرمیرے والد کے انتقال کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے :میاں عرفان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ ان کے والد میاں عبدالمنان سے متعلق سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔۔۔
میاں عبدالمنان خیر وعافیت سے ہیں ،ہم نے گھٹیا حرکت کرنے والے شخص کی تلاش اور قانونی کارروائی کیلئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں شکایت درج کروادی ہے ۔جاری وضاحتی بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خاندان عزیز واقارب اور حلقہ احباب کو پریشانی میں مبتلا کرنے والاشخص گھٹیا اور اخلاقیات سے عاری ہے ۔ سیاسی مخالفین اس قسم کی حرکتوں سر کچھ حاصل نہیں کرسکتے ۔