2025 ء: جڑانوالہ میں1794 بجلی چور پکڑے گئے

 2025 ء: جڑانوالہ میں1794 بجلی چور پکڑے گئے

ملزموں پر 16 کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) فیسکو جڑانوالہ ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف سال 2025 ئکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ فیسکو حکام کے مطابق اس عرصہ میں 1794 بجلی چوروں کو پکڑا گیا جبکہ 1451 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق بجلی چوروں پر 37 لاکھ 71 ہزار 23 یونٹس سرچارج کئے گئے ، جبکہ ان پر 16 کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ریونیو آفیسر عاقب الدین نے کہا کہ بجلی چوری ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ عوام پر اضافی بوجھ ڈالتی ہے ، اسی لیے اس کے خلاف بلاامتیاز اور بلاوقفہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بجلی چوری کی نشاندہی کریں تاکہ نظام کو شفاف بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں