گھریلو ناچاقی پر اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم زیر حراست
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے میں ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی اہلیہ عروبا کومل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔