پینسرہ :پولیس کی کارروائی 2 کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار
پینسرہ،ٹھیکریوالا(نمائندگان دنیا )تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر مزمل عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ائیرپورٹ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز خان سکنہ 220 ر ۔ب باؤ والا کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے 2کلو 200گرام چرس برآمد کرلی،مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔